نومبر 22, 2024

بشریٰ بی بی نے غلط بیانی کی۔ طاہر اشرفی

سیاسیات- حافظ طاہر اشرفی نے بشریٰ بی بی کے بیان کو غلط بیانی اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ خود اس دورے میں عمران خان کے ساتھ موجود تھے۔

بشریٰ بی بی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ جنرل باجوہ بھی مدینہ منورہ میں موجود تھے، دورے میں بانی پی ٹی آئی نے جو مانگا اس سے زیادہ دیا گیا، بانی پی ٹی آئی نےکون سی شریعت نافذ کی تھی اور سعودی عرب کو اس سے کون سا خطرہ تھا۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ  سعودی عرب میں اسلامی حدود نافذ ہیں، لوگوں کو اصل تکلیف یہ ہے کہ سعودی سرمایہ کاری پاکستان آ رہی ہے، پاکستان اور سعودی عرب فلسطین پر ایک انچ  پیچھے ہٹنے کو تیار  نہیں، ایک گروہ سعودی عرب کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہے، یہ پاکستان دشمن سعودی دشمن قوتوں کو خوش کرنےکی کوشش ہے۔

خیال رہےکہ بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے توباجوہ (سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ) کو کالز آنا شروع ہوگئیں، باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔

بشریٰ بی بی کے مطابق باجوہ کو کہا گیا ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لےکر آئے،کہا گیا ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں تب سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، میرے خلاف گند ڈالا گیا ، بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔

تاہم جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے قریبی ذرائع نے بشریٰ بی بی کے الزام کی تردید کی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen + nine =