دسمبر 2, 2024

بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ذرائع

سیاسیات۔ ذرائع اڈیالہ جیل راولپنڈی کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منتقلی سے سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں اور ان کی صحت بھی بالکل ٹھیک ہے، بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان معمول کے مطابق اپنے سیل میں موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی کے سیل کو تھانہ نیو ٹاؤن کا حصہ قرار دیا گیا ہے، وہ 2 دسمبر تک تھانہ نیو ٹاؤن پولیس تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 28 ستمبر کے احتجاج کے مقدمے میں پولیس نے گرفتاری ڈالی ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل اسپتال کے ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا روزانہ طبی معائنہ کرتے ہیں، عمران خان کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول نارمل ہے، وہ روزانہ دو بار ورزش کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جیل مینول کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو تمام سہولیات دستیاب ہیں، انکی صحت اور کھانے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، عمران خان کی سکیورٹی کیلئے عملہ ہر وقت تعینات رہتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 + 6 =