جولائی 3, 2024

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی روک دی

سیاسیات- ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قائم 7 رکنی کمیٹی پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کریں گے جب کہ کمیٹی میں اسد قیصر، حامد خان، شہریار آفریدی، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق شاندانہ گلزار کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے اور  وہ خواتین کےکیسز اور ان کے  پارٹی چھوڑنےکی وجوہات پر رپورٹ دیں گی جس کے بعد کمیٹی حتمی ناموں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھیجےگی جو حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پارٹی قیادت نے عمران خان کی رہائی تک کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی کو روک دیا ہے اور  بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہی رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × five =