نومبر 24, 2024

بانی پی ٹی آئی اُس خواب سے نکلیں جو انہوں نے اپنے لئے بن لیا ہے۔ حقانی

سیاسیات- بانی پی ٹی آئی کے دعوؤں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کان کچے ہیں، ٹرمپ کے نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدا کرے کہ بانی پی ٹی آئی اُس خواب سے نکلیں جو انہوں نے اپنے لیے بُن لیا ہے، اگر اُن کے کان کچے ہیں اور لوگ آ کر اُن کے کان بھر دیتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ امریکی صدر بھی کسی کے کان بھرنے سے پالیسی بنائیں گے۔

امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا کہ امریکی صدر کسی اور کے کہنے پر اپنی پالیسی نہیں بناتے۔

سابق سفیر کا کہنا تھا کہ نہ پہلے کبھی لابسٹ تھا، نہ اب ہوں، اگر ہوتا تو اس وقت پی ٹی آئی سے بہت زیادہ پیسے لیکر اُن کو اس کام پر لگایا ہوا ہوتا کہ تمھارا سب کام ہو جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven − seven =