دسمبر 21, 2024

ایوان صدر مدارس ایکٹ پر بظاہر بیرونی دباؤ کا شکار ہے۔ ترجمان جے یو آئی

سیاسیات۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے مدارس ایکٹ پر صدر مملکت آصف رزداری کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس معاملے پر ایوان صدر بیرونی دباؤ کا شکار ہے۔

مدارس ایکٹ پر صدر آصف زرداری کے اعتراضات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری نے کہا کہ صدر زرداری کے مدارس ایکٹ پر اعتراضات حیران کن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے اعتراضات کا طریقہ قانون کے مطابق نہیں اور آئین میں دی گئی مدت کے اندر بھی نہیں ہیں۔

اسلم غوری نے کہا کہ اعتراضات قسطوں میں کیے گئے، ایک بار اعتراضات کیے جن کا جواب دیا گیا تو پھردوبارہ اعتراضات کا حق نہیں، اعتراضات اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجنے چاہیے تھے لیکن ان کے پاس یہ اعتراضات نہیں بھیجے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو اعتراض اسپیکر کو بھیجا گیا تھا، اس کا جواب دے دیا گیا، اسپیکر آفس کےجواب پر ایوان صدر نے اپنے اعتراضات پر دوبارہ زور نہیں دیا۔

اسلم غوری نے کہا کہ صدر کی جانب سے مجوزہ ترمیم پر اعتراض کے ساتھ تجاویز اور حل بھی بھیجا جاتا ہے، مدارس بل میں کوئی تجاویز اور حل نہیں بتایا جا رہا ہے۔

ترجمان جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ لگتا ہے کہ ایوان صدر بیرونی دباؤ کا شکار ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 + 16 =