اپریل 4, 2025

ایم کیو ایم نے مسلم لیگ ن سے بڑا مطالبہ کر دیا

سیاسیات-ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اپنے اتحاد کو سیاسی اور معاشی قرار دیا ہے جس کا مقصد مل کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں (ن) لیگ کی قیادت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد ایم کیو ایم کے ایک رہنما نے جنگ کو بتایا کہ ہم حکومت سازی میں مسلم لیگ کی مکمل حمایت کریں گے، ہم نے مسلم لیگ کو حکومت سازی اور مستقبل کے حوالے سے کئی تجاویز بھی دی ہیں جس میں عوام کو ریلیف کی فراہمی اہم پوائنٹ ہے۔

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اس وقت عوام مہنگائی سے پریشان ہے جس کے لیے خود ساختہ گرانی کو روکنا اہم ہوگا، اس حوالے سے وفاقی حکومت کو تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ مہنگائی کی روک تھام کے لیے سخت قدم اٹھانا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے 18ویں ترامیم میں بھی بعض تبدیلیوں پر زور دیا ہے جس میں صوبائی گورنرز کے اختیارات میں اضافہ بھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی اداروں کو خود مختار اور مضبوط کرنے کے لیے تین آئینی ترامیم کی ن لیگ نے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three + 15 =