اپریل 4, 2025

ایسے ادارے کا حصہ نہیں بن سکتے جو (غزہ پر) محض تماشائی ہو: پاکستانی مستقل مندوب کی اقوام متحدہ پر تنقید

سیاسیات- اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اسرائیل عالمی قراردادوں، فائر بندی کے معاہدے اور قوانین کی خلاف ورزی کرتا آ رہا ہے اور اب وقت ہے کہ سلامتی کونسل افسوس کی بجائے فوری اقدام لے۔

پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں جاری سنگین انسانی بحران سلامتی کونسل کی عدم فعالیت کو ظاہر کرتا ہے اور یہ ایک خطرناک بات ہے۔

’ہمارا یہ طرز عمل نہ صرف اس ادارے کو کمزور کرتا ہے بلکہ اقوام متحدہ کے منشور پر قائم بین الاقوامی نظام کو بھی مجروح کرتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اسرائیل جس بے خوفی سے سلامتی کونسل کی قراردادوں، جنگ بندی کے معاہدے، بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے منشور اور جنیوا کنونشنز سمیت تمام تہذیبی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اس سے فلسطینی عوام یہ سوال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ آیا سلامتی کونسل کبھی کوئی موثر اقدام کرے گی یا صرف ان کے مصائب پر افسوس کا اظہار ہی کرتی رہے گی۔‘

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen + 17 =