جولائی 2, 2024

ایران کی مختلف جامعات کے سربراہان، اساتذہ اور محققین کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

سیاسیات- پنجاب یونیورسٹی میں ایران کی مختلف جامعات کے اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد، وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے نیو کیمپس میں وفد کا استقبال کیا۔ وفد میں ایران کی ادیان یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر سید ابولحسن نواب بھی شریک تھے۔ وفد میں ایران کی مختلف جامعات کے سربراہان، اساتذہ اور محققین شامل تھے۔ ایرانی وفد نے پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سید ابوالحسن نواب نے کہا کہ پاکستان کی جامعات کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں،  بالخصوص تحقیق کے شعبہ میں ایک دوسرے کیساتھ تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ جات دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ یہاں جدید دورے کے تقاضوں کے بعد تدریس ہو رہی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 2 =