سیاسیات- ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ایران میں پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی تصدیق کردی۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا (IRNA) نے پاکستانی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جمعرات کے روز جنوب مشرقی ایرانی شہر سروان کے قریب میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں 9 افراد مارے گئے۔
ارنا کے مطابق سیستان کے ڈپٹی گورنر جنرل علی رضا مرحمتی نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق حملہ صبح 4 بج کر 5 منٹ پر کیا گیا جس میں ایران کے سرحدی گاؤں کو نشانہ بنایا گیا۔
ارنا کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہےکہ سکیورٹی حکام نے سروان کی حدود میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنیں۔
سروان شہر صوبے کے دارالحکومت زاہدان کے جنوب مشرق میں 347 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔