اپریل 1, 2025

ایران میں امامزادہ شاہ چراغ (ع) کے مزار پر ہونے والی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ علامہ عارف حسین واحدی

سیاسیات ۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ایران کے شہر شیراز میں امامزادہ شاہ چراغ (ع) کے مزار پر دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ایران کے شہر شیراز میں امامزادہ شاہ چراغ (ع) کے مزار پر دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔ جس میں بہت سے زائرین شہید ہو گئے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین کو تعزیت پیش کی اور مجروحین کی شفایابی کے لئے دعا کی اور کہا کہ مقدس مقامات پر دہشتگردی ان تکفیریوں کی سازش ہو سکتی ہے جو ہمیشہ مسلمانوں میں انتشار و افتراق اور مقدس مقامات کی توہین کے ذریعہ امت کو کمزور کرنے کی ناپاک جسارت کرتے ہیں۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہا الحمد للہ دہشتگرد گرفتار ہو چکے ہیں۔ جس سے اصل حقائق بہت جلد سامنے آئیں گے اور مقدس مقامات میں اس طرح کی مجرمانہ کاروائیوں کے ماسٹر مائنڈ اور سازشی عناصر بے نقاب ہوں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − seven =