دسمبر 22, 2024

ایران اور پاکستان کا شام میں دو طرفہ تعاون اور پیش رفت پر تبادلہ خیال

سیاسیات۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس فون کال کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور اسے وسعت دینے اور بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اس دن ہمیں فلسطینی عوام کی حالتِ زار کو نہیں بھولنا چاہیے، فلسطینیوں کو غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کا سامنا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ دن اقوامِ عالم کو یاد دلاتا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور اقدار کے تحفظ کی پاسداری کریں، دنیا کو اپنے دور کے سنگین ترین انسانی المیوں پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں، دنیا کو فلسطین کے عوام کی جاری نسل کشی فوری بند کرانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven − 10 =