سیاسیات- ایرانی وزیر خارجہ نے کراچی پہنچنے پر اولڈ کلفٹن اسٹریٹ کے نئے نام کی نقاب کشائی کی جسے تبدیل کر کے امام خمینی (رہ) کے نام پر رکھا گیا ہے۔
کراچی میں ایرانی قونصلیٹ جنرل کے اقدام پر امام خمینی (رہ) کے نام سے منسوب روڈ کو شاہراہ ایران سے جوڑ دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ شاہراہ ایران میں جرمنی، جمہوریہ چیک، اٹلی، متحدہ عرب امارات، افغانستان اور دیگر کئی ممالک کے قونصل خانے واقع ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ آج صبح ایک اعلیٰ اقتصادی وفد کی سربراہی میں کراچی پہنچے۔