مارچ 31, 2025

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، اراکین پارلیمنٹ اور علمائے کرام سے ملاقات

سیاسیات۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستانی حکام، وزراء، سیاستدانوں، اراکین پارلیمنٹ اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

اسلام آباد میں ایران کے سفارتخانے نے اس دوستانہ نشست کی میزبانی کی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے تہران اور اسلام آباد کے تعلقات اور غزہ اور لبنان میں نسل کشی اور عالم اسلام کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

اس پروگرام میں ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات، علاقے کے حالات، صیہونی جرائم، عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں اور بین الاقوامی منظرنامے کا جائزہ لیا گیا۔ نشست میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی،علامہ عارف حسین واحدی، سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق،لیاقت بلوچ، سید مشاہد حسین، شیریں رحمان، علامہ سید جواد نقوی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت اہم شخصیات شریک تھیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 + three =