فروری 9, 2025

ایرانی صدر عنقریب پاکستان کا دورہ کرینگے، گیس پائپ لائن پر کام شروع

سیاسیات– اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے، وزارت توانائی نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق متعلقہ حکام نے گوادر سے 80 کلومیٹر طویل پائپ لائن کو ایرانی علاقے میں پائپ لائن سے منسلک کرنے کے لئے کام شروع کردیا ہے۔

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ 44 ارب روپے کی لاگت سے 24 ماہ میں مکمل ہونے کا تخمینہ ہے اور 2024-25 کے بجٹ میں پیٹرولیم ڈویژن سے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) سے رقم طلب کی جائے گی کیونکہ توقع ہے کہ وزارت خزانہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کی مد میں ضروری فنڈز فراہم کرنے سے قاصر رہے گی۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ انٹر اسٹیٹ گیس کمپنی (آئی ایس جی ایس) نے کنسلٹنٹس کے ذریعہ سروے اور فرنٹ اینڈ انجینئرنگ ڈیزائن (فیڈ) کی دوبارہ توثیق کے لئے ٹینڈر جاری کیے ہیں۔یاد رہے کہ یہ پیش رفت امریکہ کی جانب سے دو طرفہ منصوبے کی واضح مخالفت اور ممکنہ پابندیوں کے انتباہ کے باوجود ہوئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × one =