مئی 4, 2025

ایرانی حکومت و عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آج بھی ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان

سیاسیات- ایرانی حکومت و عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے وفاقی حکومت نے آج بھی ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ملک بھر میں منگل کو قومی پرچم سرنگوں رہے گا،کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

پنجاب اور سندھ حکومت نے بھی آج صوبوں میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اپنے رفقاء کے ہمراہ اتوار کے روز ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوئے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی حادثے میں شہادت پر گزشتہ روز پیر کو بھی سوگ کا اعلان کیا تھا، اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen + 20 =