اپریل 5, 2025

ایرانی حملے میں جاں بحق افراد کے لئے معاوضے کا اعلان

سیاسیات- حکومت بلوچستان نے ایران کی دراندازی کے نتیجے میں پنجگور میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کیلئے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت بلوچستان کے مطابق معاوضہ ایرانی دراندازی میں جاں بحق خواتین کے ورثاء اور زخمی بچیوں کو دیا جائے گا۔

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے معاوضے کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ حکومت بلوچستان کے مطابق ڈپٹی کمشنرپنجگور کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے فوری کارروائی کے احکامات دیے گئے ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملےکیےگئے تھے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی نور نیوز کی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی فضائی حدود میں ایرانی حملے کے نتیجے میں دو معصوم بچے جاں بحق اور تین بچیاں زخمی ہوئی تھیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 − 1 =