جنوری 15, 2025

اٹک میں بھاری مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت

سیاسیات- پنجاب کے سابق نگران وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد نے دعویٰ کیا ہےکہ اٹک میں 28 لاکھ تولہ سونےکے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جس کی مالیت 800 ارب روپے ہے۔

امریکی ڈالر میں ذخائر کی مالیت 2 ارب 87 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سابق صوبائی نگران وزیر معدنیات نے بتایا کہ سونےکے یہ ذخائر اٹک میں 32کلومیٹر کی پٹی پر دریافت ہوئے ہیں۔

ابراہیم حسن مراد کے مطابق جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے اس انکشاف کی تصدیق کی ہے، جس سے پنجاب کے قدرتی وسائل کی زبردست صلاحیت اجاگر ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ اس سلسلے میں جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے 127 مقامات سے نمونے اکٹھے کیے۔

ابراہیم حسن مراد نے مزیدکہا کہ یہ سنگ میل پاکستان کے معدنی وسائل کو دریافت کرنےکی جانب ایک اہم قدم ہے، جو معاشی بحالی اور آئندہ نسلوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کی راہ ہموار کرےگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × one =