مارچ 30, 2025

انتخابات کے لیے مل بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں لیکن حکومت کی نیت میں خلل ہے۔ قریشی

سیاسیات-پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ انتخابات کے لیے مل بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں لیکن حکومت کی نیت میں خلل ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میڈیا کی بندش سے حقائق دب نہیں سکتے ہیں، ہم پر امید ہیں، آئین واضح ہے کہ الیکشن کب ہوں گے، جو بہانہ بنایا جارہا ہے وہ کمزور ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے وسائل نہیں ہیں، پی ایس ایل اور عمران کی پیشی پر تعیناتی کے لیے ہیں، امید ہے عدلیہ آئین کا تحفظ کرے گی، ہم اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ نے انٹرویو کا انکارکیا ہے اس لیے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کارکنان کو پنجاب میں گرفتار کیا گیا، 2 ہزار کے قریب بندوں کو گرفتار کیا گیا، خوف کا بت ٹوٹ گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے کتراتے نہیں مگر حکومت کی نیت میں خلل ہے، ایک طرف مذاکرات دوسری طرف ہمارے بندے گرفتار، ہم انتخابات کے لیے مل بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں، ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، سینیٹ میں اسحاق ڈارکے بیان سے ایک ہیجان پیدا ہوگیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve − 4 =