دسمبر 21, 2024

امریکی پابندیوں کا پاکستان پر اثر زیرو ہوگا۔ لودھی

سیاسیات- اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کا پاکستان پر اثر زیرو ہوگا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکہ کی پابندیاں کوئی نئی چیز نہیں اور نہ ایسی چیزوں سے پاکستان پر کوئی اثر پڑتا ہے، پاکستان نے جب سے جوہری پروگرام کی کوشش کی امریکہ نے پابندیاں لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بھارت پر کبھی اس قسم کی پابندی نہیں لگائی، ان کا میزائل پروگرام تو بہت ایڈوانس ہے، یہ امریکہ کا امتیازی رویہ ہے، ان پابندیوں کا پاکستان پر اثر زیرو ہوگا۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کی ترجیحات میں شامل نہیں، ٹرمپ کی خارجہ پالیسی میں چین اہم ہوگا اور جب سے امریکہ افغانستان سے نکلا ہے تب سے پاک امریکہ تعلقات دوراہے پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے پاکستان سے امتیازی سلوک پر کوئی پاکستانی حمایت نہیں کرسکتا،  پاکستان کے جوہری پروگرام پر نہ کوئی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہوسکتی ہے نہ ہونی چاہیے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 4 =