سیاسیات-قائم مقام امریکی نائب سیکرٹری آف سٹیٹ ویکٹوریہ نولینڈ کا نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دوران گفتگو وکٹوریہ نولینڈ نے جلیل عباس جیلانی کو ان کی تقرری پر مبارک باد دی، دونوں رہنماؤں نے امریکہ پاکستان تعلقات کو مزید وسیع کرنے پر بات چیت کی۔ ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کا پاکستان کے معاشی استحکام، خوشحالی اور آئی ایم ایف کے ساتھ رابطوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ نگران وزیر خارجہ نے بروقت، آزادانہ اور شفاف انتخابات کی اہمیت پر گفتگو کی۔