اگست 31, 2025

سیاسیات- آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکہ سے پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی سے بھارت کادہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پربے نقاب ہوا، امریکہ کا بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قراردینا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کامظہر ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کوعالمی دہشتگرد تنظیم قراردینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوا، حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے، بھارت کے دہشتگردانہ عزائم ناصرف خطے بالکل عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے فتنہ الہندوستان کے ساتھ براہِ راست روابط قائم رکھے، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کا واضح ثبوت ہے جب کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کے لیے فتنہ الہندوستان کو مالی امداد فراہم کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو اپنے ملک میں علاج کی سہولیات فراہم کیں جب کہ مودی اور اجیت دوول نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ساتھ اپنے روابط کا برملا اعتراف کیا، گودی میڈیا نے فتنہ الہندوستان کی دہشتگردانہ کارروائیوں کو جواز فراہم کرنے کی بھی بھرپور کوشش کی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × one =