اپریل 5, 2025

امریکہ نے پاکستان کو اسکول بنانے کی مد میں 136 ملین ڈالر دیے جو کبھی نہیں بنے: اسکاٹ پیری

سیاسیات۔ امریکی ری پبلکن رکن کانگریس اسکاٹ پیری کا کہنا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو اسکول بنانے کی مد میں 136 ملین ڈالر دیے جو کبھی نہیں بنے۔

اسکاٹ پیری نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کی بریفنگ کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اسکاٹ پیری نے کہا کہ یو ایس ایڈ نے پچھلے 20 سال میں پاکستان کے تعلیمی پروگراموں پر 840 ملین ڈالر خرچ کیے، ان پروگراموں میں سے 136 ملین ڈالر 120 اسکول بنانے کے لیے مختص کیے گئے لیکن وہ اسکول کبھی بنے ہی نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریپبلکن رکن کانگریس نے اس حوالے سے ایوان میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight − six =