نومبر 25, 2024

الیکشن کمیشن کا سینیٹ کی قرارداد پر انتخابات ملتوی کرنے سے انکار

سیاسیات-الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ میں جمع کروائی گئیں قرارداد پر انتخابات ملتوی کرنے سے معذرت کر لی۔

الیکشن کمیشن حکام نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو خط میں آگاہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ قرارداد کا اجلاس میں جائزہ لیا جس پر غور کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کے لیے اس مرحلے پر عام انتخابات کو ملتوی کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

خط میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے صدر سے مشاورت کے بعد پولنگ کے لیے 8 فروری 2024 کی تاریخ مقرر کی جبکہ کمیشن نے نگراں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔

کمیشن نے بتایا کہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں، ماضی میں بھی عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات موسم سرما میں ہوتے رہے ہیں۔

خط میں واضح کیا گیا کہ الیکشن کمیشن 8 فروری کو انتخابات کے لیے سپریم کورٹ میں بھی یقین دہانی کروا چکا ہے۔

دوسری جانب، سینیٹر دلاور خان نے چیئرمین سینیٹ کو خط میں کہا ہے کہ سینیٹ نے 5جنوری کو الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد پاس کی لیکن تاحال 8 فروری کے انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کوئی اقدامات نہ اٹھائے پر تشویش ہے۔

چیئرمین سینیٹ کو خط میں سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ قرارداد میں نشاندہی کیے گئے تحفطات پر توجہ دینی چاییے تھی، مسائل حل کیے بغیر صاف شفاف انتخابات کے انعقاد پر سمجھوتا نظر آرہا ہے، یقینی بنایا جائے کہ 8 فروری کے انتخابات ملتوی کیے جائیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen − six =