اکتوبر 18, 2024

الیکشن سر پر آتے ہی امریکی و برطانوی سفیروں کی پاکستانی سیاست دانوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع

سیاسیات-پاکستان میں الیکشن سر پر آتے ہی امریکی و برطانوی سفیروں کی سیاست دانوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

الیکشن سے 3 ماہ قبل امریکی اور برطانوی سفیروں نے مختلف پاکستانی سیاست دانوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔

لاہور میں نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی تو کراچی میں آصف زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔

ملتان میں ڈونلڈ بلوم یوسف رضا گیلانی سے ملنے ان کے گھر گئے۔

امریکی سفیر نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد لاہور میں جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کی۔

برطانوی سفیر جین میریٹ دو دن پہلے نواز شریف، مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت سے مل چکی ہیں۔

نواز شریف اور ڈونلڈ بلوم ملاقات میں اگلے انتخابات پر بات ہوئی، امریکی سفیر نے نواز شریف کو اپنی ترجیحات اور نواز شریف نے امریکا کو اپنی ترجیحات بتائیں۔

آصف زرداری اور جین میریٹ ملاقات کا موضوع بھی انتخابات اور دوطرفہ تعلقات کا فروغ رہا جبکہ ڈونلڈ بلوم اور یوسف رضا ملاقات میں جنوبی پنجاب کا الیکشن منظر نامہ زیر بحث رہا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × three =