نومبر 27, 2024

افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور نادرا کے 7 افسران گرفتار

سیاسیات- وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور نادرا کے 7 افسران کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور نادرا افسران سمیت ایجنٹوں کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات پر افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ و شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث 03 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 4 ایجنٹس، 5 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے 3 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور نادرا کے 4 افسران شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ ، نادرا افسران اور ایجنٹس پر مشتمل بین الاقوامی ریکیٹ کا پتہ لگا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کارروائی نادرا کی شکایت پر عمل میں لائی گی ہے۔

گرفتار ملزمان سے تفتیش کی روشنی میں مزید ایجنٹس، پاسپورٹ افسران اور نادرا اہلکاروں کی گرفتاری کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine + twelve =