اکتوبر 15, 2024

اسلام (ن) لیگ کے 3 ایم این ایز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل

سیاسیات- اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے کامیاب ہونے والے (ن) لیگ کے 3 ایم این ایز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے احکامات جاری کیے اور عدالت نے این اے 47 سے (ن) لیگ کے امیدوار طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے حلقہ این اے 46 سے مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا، اس حلقے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عامر مغل نے نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے اسلام آباد کے حلقے این اے 48 سے (ن) لیگ کے راجہ خرم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا، اس حلقے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار علی بخاری نے نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 + 4 =