سیاسیات- مذہبی تعصب کہیں یا امتیازی سلوک، یہ سوال اپنی جگہ قائم ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں پاکستان کے نمایاں مکتب فکر کو متناسب نمائندگی نہیں دی گئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گذشتہ روز 8 نئے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کیا، لیکن ان میں ایک بھی رکن شیعہ مکتب فکر سے نامزد نہیں کیا گیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل میں اس وقت صرف واحد شیعہ رکن علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر ہیں جبکہ دیگر مکاتب فکر کے تین تین اور چار چار ارکان شامل ہیں، جبکہ کونسل میں اہل تشیع کی نمائندگی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس پر ملت جعفریہ میں تشویش پائی جا رہی ہے۔