دسمبر 21, 2024

اسرائیل کو شام سے انخلا پر مجبور کیا جائے: پاکستان

سیاسیات- پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ عالمی قوانین پر عمل درآمد کے ذریعے اسرائیل کو مجبور کیا جانا چاہیے کہ وہ شام کے علاقوں پر اپنا ’غاصبانہ قبضہ‘ ختم کرے اور وہاں سے انخلا کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے شام میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’اسرائیل کی جانب سے حملوں میں شام کے انفراسٹرکچر کو تباہ کیا گیا ہے، ہم شام میں ہونے والی صورت حال اور بڑھتے ہوئے بحران کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم شام کی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم شام میں بیرونی مداخلت کی حمایت نہیں کرتے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا: ’شام میں اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 225 کے مطابق کثیر القومی اور سب کی شمولیت سے نظام بننا چاہیے اور کسی بیرونی قوت کو شامی لوگوں کا مستقبل طے کرنے کا حق نہیں۔‘

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا: ’پاکستان کو شام کی صورت حال پر اس لیے بھی تشویش ہے کیوں کہ وہاں پاکستانی بھی بستے ہیں، ان کی حفاظت اور سکیورٹی ہمارے لیے بہت اہم ہے، اس لیے شام میں پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانیوں کو لبنان کی سرحد تک پہنچایا، جہاں سے پاکستان کے لبنان میں سفارت خانے نے انہیں وصول کر کے بیروت پہنچایا ہے اور جلد ہی وہ وطن لوٹ جائیں گے۔‘

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven − one =