ستمبر 16, 2024

اسرائیل کا وجود کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ مولانا فضل الرحمان

سیاسیات- جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کاظلم و بربریت جاری ہے، اسرائیل کا وجود کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

لاہور میں مولانافضل الرحمان نے مینارِ پاکستان پر گولڈن جوبلی ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پیغام دے رہا ہے کہ پاکستان کےعوام ختم نبوت کا دفاع کرناجانتے ہیں، آج کا اجتماع پاکستان کی وحدت کی علامت ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بڑے لوگوں نےکہا کہ اسرائیل کوتسلیم کرلینا چاہیے، میں عالمی برادری کوپیغام دینا چاہتا ہوں کہ اسرائیل کا وجود تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کاظلم وبربریت جاری ہے،حماس کے مجاہدین فلسطین کی آزادی کے لیے آگے بڑھیں، امریکا انسانی حقوق کا قاتل تو ہو سکتا ہے،علم بردارنہیں۔ ہمارے فلسطینی بھائیوں کا خون بہہ رہا ہے، ہم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اس کے علاوہ ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے، امن نہیں دے سکتے تو ٹیکس کس بات کا لیا جارہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے،اس میں اسلام کی قدروں کو بلند ہونا ہوگا، اسلامی نظریاتی کونسل میں تمام مکاتب فکرکی نمائندگی موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 کا الیکشن اور 2024 کے الیکشن کے نتائج دونوں دھاندلی زدہ ہیں، اب اہمیت اس عوامی اسمبلی کی ہے یہاں سےقوانین پاس ہوں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × five =