فروری 8, 2025

ادارے متنازع سے آئینی کردار کی طرف منتقل ہورہے ہیں، بلاول بھٹو

سیاسیات- وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے تحریک عدم اعتماد کے بعد سے ادارے متنازع سے آئینی کردار کی جانب خود کو منتقل کررہے ہیں۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد سے ادارے متنازع سے آئینی کردار کی جانب خود کو منتقل کررہے ہیں جس کی میں حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اداروں کی جانب سے متنازع سے آئینی کردار کی جانب خود کو منتقل کرنے کے عمل کے دوران کوئی غلط فہمی پیدا نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج آج تک دہشت گردی کے نشانے پر ہے اور دہشت گردوں کا سامنا کررہی ہے، عام شہری، میرا خاندان اور ہمارے سپاہی دہشت گردی سے متاثر ہوئے، فوج نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے صف اول میں اپنا کردار ادا کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine + twelve =