نومبر 26, 2024

اتنی خفیہ معلومات امریکہ تک کیسے پہنچیں۔ رضا ربانی

سیاسیات- سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اشیاء سپلائر 4 کمپنیوں پر امریکی پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔

ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ امریکہ کا پابندی کا اقدام سیاسی مقاصد کے لیے ہے مسترد کرتے ہیں، امریکہ کا اقدام امتیازی ہے اور دہرا معیار ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی عدم پھیلاؤ پر سختی سے کنٹرول کا دعویٰ مذاق ہے، بعض ممالک کے لیے فوجی ٹیکنالوجیز کے لائسنس کی شرائط ختم کر دی گئی ہیں۔

رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاملے کے کوئی ثبوت شیئر نہیں کیے گئے، ایسے اقدامات ایٹمی عدم پھیلاؤ اور علاقائی امن و سلامتی کو کمزور کرتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو اس پر اعتماد میں لیا جائے کہ پابندیوں کے کیا نتائج اور انہیں کم کرنے کے کیا اقدامات کیے جائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیٹوں کو یہ بھی بتایا جائے کہ اتنی خفیہ معلومات امریکہ تک کیسے پہنچیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 + seventeen =