ستمبر 17, 2024

آصف مرچنٹ کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، ایران کو اپنے دفاع کرنے کا بھر پور حق حاصل ہے۔ پاکستان

سیاسیات- پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ میں گرفتار آصف مرچنٹ کے حوالے سے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور اس سلسلے میں امریکی حکومت کی جانب سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگوں میں اپنے مسائل حل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں بننے والی صورتحال پر تشویش میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں 40 ہزار انسانوں کا قتل عام کیا، پاکستان غزہ میں جاری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتا ہے، اسرائیل کی جانب سے نمازیوں پر حملہ قابل مزمت ہے، یہ جنیوا سمیت اقوام متحدہ کی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنے دفاع کرنے کا بھر پور حق حاصل ہے، غزہ میں اسرائیل کےمظالم جاری ہیں، اسرائیل کا اس طرح کی کارروائیوں پر احتساب کرنا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کشمیر میں جنگی جرائم میں ملوث ہے، بھارت کشمیر میں انسانی نسل کشی میں ملوث ہے، کشمیر میں بھارت کی جانب سے 4 افراد کا قتل قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے ساتویں ڈائیلاگ کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا، ڈائیلاگ میں دو طرفہ تعلقات سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی، تجارت اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

امریکہ میں گرفتار آصف مرچنٹ کے حوالے سے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ، اس حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ، اس معاملے پر پاکستان امریکہ کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کا منتظر ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight + 1 =