نومبر 24, 2024

آصف زرداری کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

سیاسیات-سابق صدر آصف زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی  کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے شاہ چارلس کے یوم پیدائش کے حوالے سے اظہار مسرت کا پیغام دیا۔

آصف زرداری نے ڈیوڈ کیمرون کے وزیرخارجہ بننے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے برطانیہ کو مصالحتی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ دونوں شخصیات کے مابین پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔

اہم ملاقات کے موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 + 1 =