جون 22, 2024

آزادی مارچ؛ بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری

سیاسیات ـ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد  نے آزادی مارچ سے متعلق درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے صداقت عباسی اور علی نواز اعوان کو بھی بری کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید و دیگر پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت 2022 میں سے تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

دوسری جانب، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار خان آفریدی اور دیگر کارکنان کو بھی کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور ورکرز پر 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five + 13 =