سیاسیات- وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے انکم ٹیکس ریٹرنز لیک ہونا غیر قانونی تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے انکم ٹیکس ریٹرنز کا لیک ہونا غیر قانونی تھا، اس سلسلے میں مجھے ایک عبوری تحقیقاتی رپورٹ مل گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج رات حتمی رپورٹ مل جائے گی، ہم کچھ لوگوں تک پہنچ چکے ہیں، اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکسان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ نہیں ہے۔