نومبر 26, 2024

آرمی ایکٹ کی منظوری: پی ٹی آئی کا اپنے سینیٹ اراکین کے کردار کی تحقیقات کا فیصلہ

سیاسیات- پی ٹی آئی نے آرمی ایکٹ کی منظوری کے حوالے سے سینیٹ میں اپنے اراکین کے کردار کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس پارٹی چیئرمین کی صدارت میں ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات کی جماعتی سطح پر تیاریوں اور سیاسی حکمت عملی سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیا گیا۔

اجلاس میں ایوان بالا میں آرمی ایکٹ کی منظوری کے عمل میں تحریک انصاف کے اراکین کے کردار کا بھرپور جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چئیرمین تحریک انصاف کی جانب سے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری کے حوالے سے تحریک انصاف کے اراکین کے کردار کی باضابطہ تحقیقات کی منظوری  دے دی گئی۔

پی ٹی آئی مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  سینیٹر شبلی فراز پر مشتمل یک رکنی کمیشن معاملے کی جامع تحقیقات کرے گا ۔ سینیٹر شبلی فراز پر مشتمل یک رکنی کمیشن بلاتاخیر تحقیقات مکمل کر کے چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کرے گا، جس کے بعد کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں پارٹی پالیسی سے انحراف کے مرتکب افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine − four =