اگست 30, 2025

سیاسیات- وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور اب پرتگال کی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے۔

خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ  پرتگال میں  پراپرٹی لینے والے اور شہریت کی تیاری کرنے والے نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں۔

وزیر دفاع نے خواجہ آصف نے کہا کہ مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں، بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ 4 ارب روپے بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاستدان تو ان کا بچا کھچا کھاتے اور چولیں مارتے ہیں،  سیاستدانوں کا نہ پلاٹ نہ غیرملکی شہریت کیونکہ الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاک سرزمین کو یہ بیوروکریسی ناپاک کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 4 =