سیاسیات۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ون واٹر سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ پانی کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، اس بحران پر قابو پانے کے لیے عالمی سطح پر کام کرنا ہوگا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف منگل کو اپنے 2 روزہ دورہ سعودی عرب پر ریاض پہنچے جہاں نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبد العزیز نے وزیراعظم کا کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ون واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہ آبی ذخائر کو محفوظ بنانے کے لیے اہم اقدامات کرنا ہوں گے،پانی ہمارے سیارے کی لائف لائن ہے، معیشت اور فوڈ سکیورٹی کا اہم ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ چیلنجز نئے نہیں، ہم 2022 کے سیلاب کے بعد سے اس سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی خطاب کیا ور کہا کہ پانی کی کمی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور اس کا حل عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔
علاوہ ازیں ریاض میں ون واٹر سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات بھی کی۔