مارچ 30, 2025

یوم شہادت امام علیؑ، دفتر قائد قم المقدسہ کی جانب سے مجلس و جلوس عزاء

سیاسیات- 21 ماہ رمضان المبارک یوم شہادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے قم المقدسہ میں مرکزی مجلس و جلوس عزا کا اہتمام دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے کیا گیا۔

حسینیہ ابو الفضل العباس میں مجلس عزاء کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد ازاں مجلس سے خطاب کرتے ہوتے حجت الاسلام علامہ منیر حسین عسکری نے سیرت امام علی علیہ السلام پر مفصّل روشنی ڈالی۔

مجلس کے فورا بعد حسینیہ سے نمائندہ قائد علامہ بشارت حسین زاہدی اور مسئول دفتر علامہ منیر حسین عسکری کی سربراہی میں جلوس عزاء و تابوت برآمد ہوا جو اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا حرم حضرت معصومہ میں اختتام پذیر ہوا جلوس عزاء میں علماء و زائرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جلوس کے اختتام پر حسینیہ میں نماز با جماعت و افطار و نیاز کا وسیع اہتمام کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × one =