دسمبر 29, 2024

یمن سے تل ابیب پر حملہ، 18 صیہونی زخمی

سیاسیات۔ یمن سے حوثیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 18 صیہونی زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا کہ اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام یمن سے داغے گئے میزائل کو روکنےمیں ناکام ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کی جانب سے تل ابیب پر داغے گئے میزائل حملے میں 18 صیہونی زخمی ہوئے

تل ابیب پر میزائل حملے کے بعد حوثی عہدیدار ہزم الاسد نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام اسرائیلی دفاعی نظاموں کی ناکامی کا مطلب ہے کہ صیہونی دشمن کا قلب اب محفوظ نہیں رہا، اربوں ڈالر کی لاگت سے بنائے گئے دفاعی نظام کا اب کوئی فائدہ نہیں۔

دوسری جانب یمن سے اسرائیل پر ہونے والے حملے کے بعد صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ جب ہم حوثیوں پر حملہ کرتے ہیں تو ہم پوری دنیا کی طرف سے کر رہے ہوتے ہیں، امریکہ اور دیگر اتحادی اس بات کو بخوبی جانتے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 + five =