فروری 11, 2025

یمنی فوج نے اسرائیل جانے والی ایک اور کشتی روک دی

سیاسیات-یمنی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے والی ایک کشتی کو بحیرہ احمر میں روک دیا۔

یمنی مسلح افواج نے غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک اور اقدام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج نے اسرائیل کی طرف جانے والی کشتی کو بحیرہ احمر میں روک کر آگے جانے سے منع کیا ہے۔

اس سے پہلے صہیونی بندرگاہ ایلات کے منتظم اعلی نے کہا تھا کہ یمنی فوج کی طرف سے کشتیوں کو روکنے کے بعد بندرگاہ کے منافع میں 80 سے 85 فیصد کمی ہوئی ہے۔

جدعون جولبر نے مزید کہا کہ یمنی فوج کی دھمکیوں کی وجہ سے گذشتہ مہینے کے وسط سے بندرگاہ کو شدید نقصان ہوا ہے۔

یاد رہے کہ یمنی تنظیم انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ یمنی فوج صہیونی حکومت کے خلاف فیصلے پر عملدرامد کے لئے سنجیدہ ہے۔ ہر حال میں صہیونی حکومت کے خلاف کئے گئے فیصلوں پر عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کو چاہئے کہ صہیونی حکومت کی حمایت کے بجائے غزہ میں غذائی اور طبی سامان فراہم کرنے میں مدد کریں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight + 7 =