سیاسیات- حزب اللہ سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد تنظیم کے ڈپٹی چیف نعیم قاسم نے اپنے پہلے خطاب میں مقاصد سے پیچھے نا ہٹنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اپنی تقریر میں نعیم قاسم نے کہا کہ ہم نے اپنا لیڈر اور بھائی کھویا ہے جو اپنے فائٹرز سے پیار کرتے تھے۔
حزب اللہ ڈپٹی چیف نے کہا کہ ہم دیر کرنے کے بجائے جلد طریقہ کار کے مطابق اپنے نئے سربراہ کا انتخاب کریں گے اور ہم لبنان کی حفاظت اور غزہ کی حمایت کے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کے اندر 150 کلومیٹر حملے کرتے رہے ہیں، حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد بھی ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی اور ان میں اضافہ ہوگا، اگر اسرائیل لبنان میں زمینی کارروائی کرتا ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
حزب اللہ کے عبوری سربراہ نے مزید کہاکہ اسرائیل اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا اور ہم جیتیں گے جس طرح ہم 2006 کی لڑائی میں اسرائیل سے جیتے تھے۔