سیاسیات- جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں پارہ چنار سے تعلق رکھنے والے عمائدین، مشران اور انجمن حسینیہ پاراچنار کے وفد نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ شیخ شفاء نجفی، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ شبیر میثمی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،علامہ شیخ انور علی نجفی سے ایم این اے حمید حسین، سیکٹری انجمن حسینیہ جلال حسین اور صدر تحریک حسینی مولانا تجمل حسین سمیت دیگر کرم ایجسنی سے تعلق رکھنے والے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارہ چنار میں جاری کشیدگی اور دو ماہ سے ٹل پارہ چنار روڈ کی بندش سے پیدا ہونے والی مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور خطہ پارہ چنار کو اس مشکل سے نکالنے کے لئے قومی لائحہ عمل بنانے پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں شریک قائدین نے اعلامیہ بھی جاری کیا۔