نومبر 23, 2024

وطن عزیز کسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا. استحکام پاکستان کانفرنس

سیاسیات-  کُل مسالک علماء بورڈ اور مودت اہلبیت فاونڈیشن کے زیراہتمام جامع مسجد کبریٰ نیو سمن آباد لاہور میں ’’استحکام پاکستان کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کی۔ چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم، جماعت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ مولانا عبدالوہاب روپڑی، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، پیر محمد شفیق مجاہد، علامہ محمد حسین، صغیرعباس ورک، علامہ غلام علی ممتاز اہلسنت رہنما پیر سید عثمان شاہ نوری، تحریک انصاف علماء ونگ کے رہنما علامہ غلام عباس شیرازی، شیعہ پولیٹیکل پارٹی کے سید نوبہار شاہ سمیت دیگر رہنماوں، عمائدین اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ہم نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہمیں معاشی اور معاشرتی مسائل کے حل کیلئے مل بیٹھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل تمام اداروں کی باہمی مشاورت آئین اور قانون کی بالادستی میں ہے۔ راہنماوں نے کہا کہ سیاسی زعماء وحدت کو فروغ دیں۔ دینی حلقوں کی جانب سے ہمیشہ اتحاد کا پیغام دیا گیا ہے۔ پاک فوج اور جمہوری لوگوں کیخلاف جو انتشار پیدا کیا جا رہا ہے ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ ملک میں صرف سیاست ہو رہی ہے، سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کسی نے کچھ بھی نہیں کیا، عمران خان نے جو سیلاب زدگان کیلئے تیرہ ارب جمع کیے تھے وہ کہاں گئے اور کس پر خرچ کیے گئے۔ مولانا محمد عاصم مخدوم نے زور دیا کہ ملک میں مذہبی رواداری کو فروغ دینے کیلئے سیاسی اور مذہبی قائدین اور جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 4 =