ستمبر 4, 2024

نیتن یاہو کی امریکی کانگریس میں تقریر عقل اور انسانیت کی توہین ہے۔ حماس

سیاسیات- حماس کے رہنما نے امریکی کانگریس میں صہیونی وزیراعظم کی تقریر کو جھوٹ کا پلندہ اور انسانیت کی توہین قرار دیا ہے۔

فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے رہنما عزت الرشق نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کے امریکی کانگریس میں خطاب پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق عزت الرشق نے ٹیلگرام پر ایک بیان میں کہا ہے کہ کانگریس میں صہیونی وزیراعظم کا خطاب جھوٹ کا پلندہ اور عقل و انسانیت کی توہین تھا۔

دوسری جانب حماس کے ترجمان جہاد طہ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے امریکی کانگریس میں خطاب کے دوران غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام اور نسل کشی کی توجیہ کرنے کی ناکام کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ مقاومتی تنظیموں کی نو مہینے استقامت کے بعد صہیونی وزیراعظم کی کانگریس میں تقریر کے دوران ناامیدی اور مایوسی کھل کر سامنے آگئی۔

انہوں نے تاکید کی کہ حماس نیتن یاہو کے خطاب کے دوران کانگریس کی عمارت کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرے کی حمایت کرتی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 1 =