فروری 13, 2025

نقل مکانی کے دوران نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ، متعدد شہید

سیاسیات-اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، رفح میں نقل مکانی کے دوران نہتے فلسطینیوں پر حملے کرکے متعدد افراد کو شہید کردیا۔

نقل مکانی کے دوران  اسرائیلی اسنائپرز  نے بھی تاک تاک کر معصوم بچے اور خواتین سمیت متعدد فلسطینی قتل کیے، سڑکوں پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے، آخری سانسنیں لیتے فلسطینیوں کے درد ناک مناظر نے دل دہلادیے۔

صیہونی فوج نے جبالیہ میں اقوام متحدہ کے شیلٹر  پر بھی حملہ کیا، شمالی غزہ  سے فوج نکالنےکے بعد اسرائیل نے غزہ  پر بمباری تیز کردی اور  زیادہ شدت والے بموں کا استعمال کیا۔

24 گھنٹوں میں مزید 120 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، خان یونس کے علاقے میں گھر پر بمباری سے صلاح خاندان کے14 افراد شہید ہوگئے اور  متعدد  زخمی ہوئے، خان یونس کے گھر میں غزہ کے مختلف علاقوں کے بے گھر  افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔

اسرائیلی حملوں شہید فلسطینیوں کی مجوعی تعداد  22  ہزار  313 ہوگئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × one =