سیاسیات- اسد الدین اویسی نے بھارتی قومی اسمبلی (لوک سبھا) میں وقف ترمیمی بل کو مسلم مخالف قرار دیا۔
ذرائع نے بھارتی نیوز ویب سائٹ قومی آواز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے وقف ترمیمی بل کو لے کر لوک سبھا میں مرکزی حکومت کو سخت نشانہ بنایا۔ بل کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کو ناانصافی کا سامنا ہے اور یہ آرٹیکل 25 اور 26 کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ مساجد اور مدارس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اویسی نے کہا، “جب گاندھی جی کے سامنے ایک قانون لایا گیا، جسے انہوں نے قبول نہیں کیا، تو انہوں نے کہا کہ میں اس قانون کو نہیں مانتا، میں اسے پھاڑ دوں گا، تو میں اس قانون کو بھی گاندھی جی کی طرح پھاڑ دوں گا، اس کے بعد انہوں نے ان دو صفحات کو الگ کر دیا جن کے درمیان سٹیپلر لگایا گیا تھا۔