فروری 14, 2025

مقدسات کی توہین ناقابل برداشت، عالمی برادری نوٹس لے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

سیاسیات- ملک بھر میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیراہتمام یوم جمعة المبارک کو ”یوم عظمت قرآن “کے عنوان سے منایا گیا، خطبات جمعہ میں سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت اور قراردادیں منظور کی گئیں جبکہ بعد از نماز جمعہ احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیاگیا، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہاکہ مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے، سوئیڈن واقعہ سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ پاکستان سفارتی ذرائع استعمال کر کے بے حرمتی کرنے والے عناصرکا محاسبہ اور ایسے سانحات رونما نہ ہونے کی پیش بندی کروائے۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماءکونسل پاکستان نے ملک بھر میں پر یوم جمعة المبارک کو ”یوم عظمت قرآن“ کے عنوان سے منایا گیا، خطبات جمعہ میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور تسلسل کےساتھ مغرب میں بڑھتی ہوئی انتہاءپسندی و اسلامو فوبیا کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے نہ صرف اربوں مسلمانوں کی دل آزادی بلکہ انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اقوام عالم اس معاملے پر ٹھوس اقدامات کرے۔مقدسات کی توہین کسی صورت آزادی اظہار رائے کے زمرے میں نہیں آتی بلکہ یہ قبیح ترین فعل، تہذیبوں و مذاہب کے درمیان ٹکراﺅ اور امن کےخلاف گہری سازش ہے جس کا خاتمہ لازمی ہے، مذمتی قراردادوں اور احتجاجی مظاہروں میں او آئی سی اور اقوام متحدہ سے معاملے پر سخت ترین نوٹس لیتے ہوئے عملی اقدامات کا بھی مطالبہ کیاگیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 − four =