مارچ 9, 2025

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، تین نوجوان شہید

سیاسیات-مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 3 نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں نام نہاد آپریشن کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا۔

بھارتی فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا اور متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔کلگام اور قریبی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ بھارتی فورسز کی جانب علاقے کا محاصرہ جاری ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 − four =