جولائی 2, 2024

مقبوضہ بیت المقدس میں فدائی حملہ جنین کے 10 فلسطینیوں کی شہادت کا انتقام ہے۔ فلسطینی مقاومتی گروہ

سیاسیات-فلسطین کے مقاومتی گروہوں نے گذشتہ شب مقبوضہ قدس میں ہونے والے فدائی حملے پر مبارک باد پیش کی ہے، اس فدائی حملے میں کم از کم سات صیہونی آباد کار ہلاک ہوگئے تھے۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک “حماس” کے ترجمان “حازم قاسم” نے مقبوضہ قدس میں صیہون مخالف مقاومتی کارروائی پر مبارک پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ شجاعانہ کارروائی جنین کے شہیدوں کے خون کا بدلہ تھا۔
“جہاد اسلامی” کے ترجمان “طارق عزالدین” نے اس آپریشن کی مبارک باد دی اور کہا کہ دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔ “ڈیموکریٹک فرنٹ آف فلسطین” نے اس فدائی حملے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی جامع عوامی مزاحمت کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

“تحریک جهاد اسلامی” کے ایک رہنماء “محمد شلح” نے اس آپریشن کو شاندار اور فلسطینی قوم کے لیے باعث افتخار قرار دیا اور مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس فدائی حملے نے صیہونی انتہاء پسند کابینہ کو یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی قوم اپنے خلاف مظالم پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اس فدائی حملے میں کم از کم سات صیہونی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ یہ کارروائی جمعرات کے روز صیہونی فورسز کی جانب سے جنین کیمپ پر حملہ کے نتیجے میں 10 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد انجام پائی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 + eleven =